12

یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہوتے ہی روٹس پر صفائی کا آغاز کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہوتے ہی ماتمی جلوسوں کے روٹس کی بحالی کا آغاز کردیا گیا،اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے علی الصبح حرم گیٹ،کچہری اور دولت گیٹ سمیت تمام روٹس پر صفائی آپریشن شروع کیا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر ریت کا صفایا کرکے روڈز پر خصوصی چھڑکاؤ کیا گیا،صفائی آپریشن کی نگرانی منیجنگ ڈائریکٹر فخر السلام ڈوگر نے کی،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا کہ تمام روٹس اور مجالس کے مقامات کو صاف کرکے روڈز کو کھول دیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مثالی قیام امن پر مذہبی عمائدین اور سول سوسائٹی کی شکر گزار ہے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ریسکیو,سول ڈیفنس،اور کارپوریشن سمیت تمام اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عزاداروں کو بہتیرن سروسز فراہم کیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم کے دوسرے عشرے میں بھی سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی اور ضلعی ادارے الرٹ رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں