7

یوم کپاس منانے کا مقصد کپاس کی اہمیت کو عالمی سطح پر تسلیم اور اجاگرکرنا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کپیٹن (ر) ثاقب ظفر نے کپاس کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کردیا ہے،جو کہ مکمل اختیارات کے ساتھ اپنا فعال کرداراداکررہا ہے،تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو مسائل کے حل کیلئے لاہور کا رخ نہ کرنا پڑے،وسائل کی منصفانہ تقسیم اور جنوبی پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے پہلی دفعہ علیحدہ 11ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،عالمی یوم کپاس منانے کا مقصد کپاس کی اہمیت کو عالمی سطح پر تسلیم اور اجاگرکرنا ہے،کیونکہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کو برقرارکھنے میں بھی کپاس مرکزی کرداراداکرتی ہے،اس دن کے منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم صارفین کو یہ دکھا سکیں کہ ہماری روزمرہ زندگی میں روئی کتنی اہم ہے،کپاس ہماری ملکی معیشت کی نہ صرف لائف لائن ہے،بلکہ اس کا بنی نوع انسان کے ساتھ گہراتعلق ہے،کپاس گود سے لیکر گور تک انسانی ضروریات کا حصہ ہے،کپاس کے پودے کاکئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے،کپاس کا ریشہ سینکڑوں اقسام کے کپڑوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کے بنولے سے اعلیٰ کوالٹی کا خوردنی تیل بھی حاصل ہوتا ہے،پاکستان کا شمارکپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پرہے اور کپاس کو پاکستان کی معیشت میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ ہماری ملکی برآمدات کا60 فیصد انحصار کپاس اور اس کی معیاری مصنوعات پر ہے جس سے ملک کو کثیر زرِمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے،امید ہے کہ آئندسالوں میں جنوبی پنجاب میں نہ صرف کپاس کی کاشت بڑھے گی بلکہ یہ فصل کاشتکاروں کیلئے منافع بخش ثابت ہوگی جس سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں