12

یونین کونسل مخدوم رشید گڑیالہ 123 کی بستی بھوجیاں میں گیس پائپ لائن کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے،تاکہ سہولیات کی فراہمی صرف شہروں کی حد تک محدود نہ رہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل مخدوم رشید گڑیالہ 123 کی بستی بھوجیاںکو گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر کیا،صوبائی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ موجودہ علاقہ 74سالوں سے گیس کی فراہمی سے محروم تھا،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یہاں کی عوام سے گیس دینے کا وعدہ پورا کردیاہے اور ساڑھے تین کروڑروپے کی لاگت سے نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جس سے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراہوگا،اس موقع پرچوہدری اختروکیل،راناعمران شمشاد،ملک عبدالرئوف آرائیں،ملک اشفاق ہانسلہ،چوہدری عامرنذرگل،چوہدری فریادسندھو،چوہدری ادریس بھلر،چوہدری اشتیاق سندھو،چوہدری تنویربھلر سمیت دیگرموجود تھے،ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان تا وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا،جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد کریں گے،اس سکیم کا ٹینڈر اخبارات میں شائع ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں