13

یونین کونسل نمبر20محلہ محمد پورہ میں ترقیاتی گلیوں کی تعمیر و مرمت کی اسکیموں کا افتتاح

ملتان پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت محمد ندیم قریشی نے یونین کونسل نمبر 20محلہ محمد پورہ میں ایک کروڑ کی ترقیاتی گلیوں کی تعمیر و مرمت کی اسکیموں کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نےایک ایسا بجٹ جس میں ساؤتھ پنجاب کی گردان نہیں حقیقت میں ساوتھ پنجاب کی ترقی کا راز ھےجو لوگ جنوبی پنجاب کے ساتھ اچھے سلوک کا دعو ی کرتے رھے ان کی توجہ صرف ملتان شہر کی جانب کراتا ہوں اور چیلنج کرتا ہوں غلط ثابت کریں کہ 25 جولائی 2018 کوملتان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا کوئی وائس چانسلر نہیں تھا ملتان کی خواتین یونیورسٹی کا چارج لاہور کی ایک خاتون کے پاس تھاملتان کے مختلف اداروں کا کوئی باقاعدہ ھیڈ نہیں بلکہ چارج کی بندر بانٹ کی ھوی تھی ملتان کا یہ حال تھا تو باقی جنوبی پنجاب کا خود اندازہ لگا لیں عثمان بزدار پر بے پناہ تنقید کی گئی مگر اللہ تعالی جس سے چاہے کام لے لے،عمران خان نیازی اور سردارعثمان بزدار کا نام تاریخ میں رہے گا،سرائیکی میٹھے لوگ ہیں ان کو 74سال بے وقوف بنایا گیااپوزیشن بنچوں میں بیٹھے بھی جنوبی پنجاب کے لوگ مطالبات کر رہے ہیں پہلے ان سے تو پوچھیں جن کے ساتھ جڑے ہیں انہوں نے کیا کیاجنوبی پنجاب کیلئے
ظل سبحانی نے بھی اڑھائی گھنٹے جھوٹ بولاپنجاب میں ولی عہد اول نے بھی 3 گھنٹے جھوٹ بولا جنوبی پنجاب کی سرزمین گواہی دے رہی ہے کہ ان کو حق دینے والےصرف عمران خان اور عثمان بزدار ہیں،ہماری حکومت نے کسی ضلع کو سیاسی تعصب کا نشان نہیں بنایا اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا کر خوش ہو رہے ہیں اگر یہ ٹھیک تھے تو باقی صوبوں نے ان کو کیوں ریجکٹ کیالاہور کو اورنج ٹرین کے ذریعے دبا دیا گیا
ملتان میں بنائی گئی جنگلہ بس نے ملتان کی معیشت کو تباہ کر دیاملتان کا سیوریج سسٹم تباہ کر دیا گیاصرف شہباز شریف کی خود نمائی کے لیے ملتان کو جوہڑ بنا دیا گیاملتان کی ھینڈ میڈ انڈسٹری یعنی پاور لوم انڈسٹری کاشہ گری بلیو پاٹری سردار عثمان بزدار سے صنعت کا درجہ اور صنعتوں کو حاصل مراعات ما نگتی ھے،اندرون شہر ملتان کے اندر لاکھوں لوگ بستے ہیں دو لاکھ سے زائد رھاشی اور 30000 ھزار سے زائد کاروباری طبقہ ھماری حکومت سے لاھور جیسی سہولیات کا طالبہ کرتے ہیں میرا ملتان میراحلقہ پی پی 216 میرا شریف پورہ منظور آباد اعوان پورہ حیدر پورہ انصار کالونی دایرہ بستی ٹمبر مارکیٹ محبوب کالونی نواں شھر قدیر آباد کڑی جمنداں کڑی داود خان گنا منڈی کچی سرا غریب آباد اقبال نگر ولی چوک عزیز کالونی فنڈز کے منتظرہیں میں اپنے حلقہ کی عوام کی آواز ہر فورم پر اٹھاونگا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی سی آئی اے کو دو ٹوک جواب ثابت کیاہے کہ وہ ایک بہادر لیڈر ہیں قوم ان کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں