6

یونین کونسل کائیاں پور ڈنڈھ موڑ تاچاہ سڑی والا سڑک بنانے کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کوسہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،مہنگائی کی لہرعارضی ہے،اس پر حکومت قابو پالے گی،مہنگائی کی وجہ انٹرنیشنل طور پراشیا مہنگی ہونے کے باعث ہمارے ملک میں بھی اس کا اثر نظر آرہا ہے،پٹرول،تیل اور گھی پاکستان باہرسے خریدتا ہے،جس کے ریٹ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلندیوں کوچھورہے ہیں،حکومت اپنی معاشی ٹیم کی مدد سے جولائی 2022 تک مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کائیاں پور ڈنڈھ موڑ تاچاہ سڑی والاتک پختہ سٹرک بنانے کے افتتاح کے موقع پرکیا،اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری،چوہدری انور،چوہدری لطیف ،چوہدری غلام رسول سمیت دیگر ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اس یونین کونسل میں دس کروڑ روپے سے سیوریج لائن کے نئے منصوبہ کاافتتاح ہوچکا ہے جس پرکام تیزی سے جاری ہے،ماضی میں یہاں کی عوام کو نظرانداز کیا گیا اور ترقیاتی کاموں کاایک منصوبہ بھی نہ دیا گیا،جس کی وجہ سے ہرگھرمیں گندے پانی کا جوہڑ موجود تھا،ہماری حکومت نے عوام کے درینہ مسائل پر کام کیا،لوگوں کوگلیوں اورسٹرکوں کی تعمیر ہوئی بجلی کے نئے ٹرانسفامر لگائے گئے تاکہ عوام کوسہولت میسر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں