9

یونین کونسل 10 محمود آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح،تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیک آف کرلیا،عامر ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیک آف کرلیا ہے،عوامی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے،الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے کررہے ہیں،محلاتی سازشوں کے باوجود عوامی ترقی کا سفر رک نہیں سکا،تحریک انصا ف کا سونامی اب ترقی کا سونامی بن چکا ہے،جو کرپشن کے محلوں کو بہا کر لے جائے گا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے این اے 155 کی یونین کونسل 10 میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کرتے ہوئے کیا،ایم ڈی اے کے وائس چیئرمین اشرف ناصر خان‘ پی ٹی آئی خواتین ون جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ‘ انصاف لیبرونگ کے صدر میاں فاروق‘ حافظ اعجاز‘ ظہیر اعوان‘سجاد سیال‘شہباز قریشی‘ شہریار بھٹہ‘سجاد علیزئی سمیت اہلیان علاقہ کی ایک کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی،انہو ں نے کہا پی ٹی آئی ایک بہت بڑی عوامی طاقت بن چکی ہے،جو کسی طور پر رکنے والی نہیں،اپنی کارکردگی کی بدولت 2023 میں عوام کی عدالت میں جائیں گے اور عوام ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دیکر تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کئے گئے ملتان کے لئے ایک بہت بڑے ترقیاتی پیکیج پر کام جاری ہے،جس کی تکمیل سے ملتان کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،ملتان شہر کے سیوریج نظام کی تبدیلی کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے،جس کی تکمیل سے شہریوں کو سیوریج کے مسائل پر قابوپانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا این اے 155 میرا گھر ہے یہاں کے عوام نے مجھے عزت دی اس حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبو ں پر کام جاری ہے،جن میں سیوریج کے منصوبے‘ ٹف ٹائل کی تنصیب‘ عوام کو صاف پانی کی فراہمی‘ سڑکوں کی کشادگی‘ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل این اے 155 کو ملتان کا مثالی حلقہ بنائیں گے،انہوں نے کہا میں آج یہاں اعلان کررہا ہوں کے ہماری کارکردگی کی بدولت آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہے،کیونکہ ماضی کے حکومتوں کے کرپشن دیکھ کر عوام پی پی‘ ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں متنفر ہو چکے ہیں عوام کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ایماندار قیادت میسر آگئی ہے اب عوام کی نظریں صرف عمران خان کی طرف ہیں اور پاکستان کی عوام انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں،قبل ازیں وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر یوسی 10محمود آباد پہنچے تو پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ نے ان زبردست استقبال کیا۔انہیں بگھی پر بیٹھا کر جلسہ گاہ لایا گیا،بعد ازاں وزیرمملکت ملک عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ یوسی 10 محمود آباد میں ترقیاتی منصوبو ں کا افتتاح کیا۔ عمائدین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد اس مو قع پر موجود تھی،جنہوں نے ترقیاتی کامو ں کی تکمیل پر ملک عامر ڈوگر‘ قربان فاطمہ کو خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں