5

یونین کونسل 27 محلہ قصاب پورہ کے مکینوں کا سالڈ ویسٹ انتظامیہ و سپروائزر کیخلاف احتجاج

ملتان کی یونین کونسل 27 محلہ قصاب پورہ کے مکینوں نے کئی کئی روز تک جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں کے نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے تعفن پھیلنے پر محکمہ سالڈویسٹ منیجمنٹ کے علاقہ ایریا انسپکٹر شفیع محمد، سپر وائزریسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سالڈ ویسٹ انتظامیہ و سپروائزر کے خلاف نعرے بازی کی جس کی قیادت علاقہ کونسلر خواجہ اشرف صدیقی نے قیادت کی،اس موقع پر خواجہ اشرف صدیقی کا کہنا تھا کہ علاقہ سپروائزر یاسین، ایریا انسپکٹر شفیع محمد نے مقامی ایم پی اے ندیم قریشی کی آشیر باد پر مستقل ملازمین سے ملی بھگت کرکے انہیں گھروں میں بٹھا کر دیہاڈی دار لوگوں کو رکھا ہوا ہے جو صفائی کا مکمل کام نہیں کرتے،جب اس بارے سپروائزر یسین، ایریا انسپکٹر شفیع محمد کو شکایت کی تو ان کا کہنا ہے کہ وہ اوپر حصہ پہنچاتے ہیں ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ وہ مقامی ایم پی اے کے چہیتوں کو منتھلی دیتا ہو ں خواجہ اشرف صدیقی نے مزید کہا کہ ایریا انسپکٹر اور سپروائزر کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے یونین کونسل 27بیماریوں کا گڑھ بن چکی ہے جب عملہ صفائی کو کہا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ انہیں پانچ سے چھ ہزار ماہانہ پیسے دیئے جاتے ہیں جب تک علاقہ مکین فی کس گھر انہیں سو روپے نہیں دے گا وہ صفائی نہیں کریں گے اس بارے بارہا منیجر آپریشن داؤد مکی، ایریا منیجر عثمان خورشیدکو شکایات کی گئیں مگر آج تک کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی ہماری یوسی میں اس گندگی کی وجہ سے بے شمار بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس کی وجہ سے معصوم بچے ملیریاں کے بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں ہم کمشنر ملتان اور ایم ڈی سالڈویسٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید الاضحی کی آمد کے باعث علاقوں میں قربانی کے جانوروں کا گند بڑھ جائے گا اسی لئے وہ فوری نوٹس لیں اس سلسلے میں اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر صفائی کے نظام کو بہتر اور سپر وائزریسین کا تبدلہ نہ کیا گیا تو وہ علاقہ کا سارا گند اٹھا کر احتجاجاً سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے دفتر کے سامنے پھینک دیں گے انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لیا کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں