11

یوٹیلیٹی اسٹور سے اشیائے ضروریہ کیپر دکانداروں کو فروخت کرنے لگا،شہریوں کا احتجاج

ملتان،یوٹیلیٹی اسٹور سے آٹا،گھی،چینی اسٹور کیپر دکانداروں کو فروخت کرنے لگا،شہریوں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،الجیلان ٹاؤن سورج کنڈ روڈ المصطفی مارکیٹ میں واقع یوٹیلٹی اسٹور کا اسٹور کیپر ااکبر کے خلاف اہل علاقہ اور تاجروں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ یوٹیلٹی اسٹور پر آنے والا گھی اور چینی باہر پرچون فروشوں کو فروخت کرتا ہے اور اہل علاقہ کو نہیں دیتااور بارہا رنگے ہاتھوں پکڑا شکایات پر صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملک نیاز محمد بھٹہ کی قیادت میں شہریوں نے احتجاج کیا ملک نیاز محمد بھٹہ نے کہا کہ ریجنل انتظامیہ یو ٹیلٹی اسٹور کارپوریشن پاکستان نوٹس لے اور اہل علاقہ کو یوٹیلٹی اسٹور سے آٹا،گھی،چینی کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنائے حاجی اکرم،پیر کوڑا شاہ،عدنان قریشی،حاجی عبدالرؤف،فیاض بھٹی،مزمل جمیل اور ملک رشید بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں