10

یکساں تعلیمی نصاب تعمیرملت کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب تعمیر ملت کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،ایک قوم ایک نصاب جیسی سوچ عمران خان سے پہلے کسی کو نصیب نہیں ہوئی،نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے ایک زمانہ بیت چکا ہے آغاز سے آج تک تعمیر وطن کے کئی دعویداروں نے اس ملک پر حکمرانی کا شرف حاصل کیا،مگر ملک اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے حوالے سے کوئی حکمران بھی مناسب پالیسی نہ دے سکا،اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں زیادہ تر حکمران طبقہ راتوں رات لوٹ مار کر کے بیرون ملک دولت کے انبار لگانے میں مصروف رہے اور کچھ وقت اس کرپشن کی دولت کو بچانے کے لئے ڈرامے بازیوں میں گزار دیا اور ان ذاتی مفادات کے اسیر حکمرانوں کو تعمیر وطن اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے لئے قطعا وقت دستیاب نہ ہو سکا،یہی وجہ تھی اس ماڈرن دور میں جب دوسری قومیں ترقی کے سفر پررواں دواں ہیں،نئی سے نئی ریسرچ ہو رہی ہیں اس زمانے میں بھی ہمارے بچے باقی دنیا تو درکنار جنوبی ایشیاءکے بیشتر ملکوں کے مقابلے میں انتہائی کمزور نصاب پر مبنی کتابیں پڑھ رہے تھے اس ملک میں کئی قسم کے نصاب رائج تھے چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ اداروں سے لے کر بڑے بڑے بین الاقوامی سکولز نیٹ ورکس تک اپنے اپنے نصاب کے تحت ایک ہی ملک میں موجود ایک ہی قوم کو مختلف رنگ ونسل میں ڈھال رہے تھے،ان حالات میں جب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت حکومت بنائی تو وزیراعظم عمران خان نے تعمیر ملت کے عزم کی خاطر ایک قوم ایک نصاب کا نعرہ لگایا،تاکہ نونہالان وطن کو ایک بہتر اور یکساں نصاب کے تحت تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے اس عمل سے طبقاتی نظام تعلیم سے چھٹکارا ملنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کی ایک جیسے خطوط پر تربیت کی جاسکے گی،جس سے ایک قوم اور ایک جیسی سوچ پیدا کی جا سکے گی اور ملک کے طول و عرض میں بسنے والے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع مل سکیں گے،بالاشبہ تحریک انصاف کی حکومت کا قوم کے لئے یہ ایک انتہائی تعمیر ی فیصلہ ہے جس کے ثمرات آنے والے سالوں میں ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں