7

10ویں ریونیوعوامی خدمت کچہری،کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

ملتان،تحصیل کونسل رضا ہال میں منعقد ہونے ہونیوالی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو مسائل کے حل کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی،خدمت کچہری میں وارثت میں حصہ نہ ملنے اور قبضہ مافیا کے خلاف درخواستوں کی بھر مار کردی گئی،قاسم بیلہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا بھی قبضہ مافیا کے خلاف شکایت لے کر ریونیو خدمت کچہری پہنچ گئے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور انکی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے،شجاع آباد کی ثمینہ بی بی بھائیوں کی طرف سے وراثت میں حصہ نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کےسامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی،ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور وراثت کے کیس کو خود فالو کرنے کی ہدایت کی،بستی شریف پورہ کے رہائشی محمد رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے شوکت نے دھوکہ دہی سے گھر کی رجسٹری اپنے نام کرانے کے بعد اسے گھر سے نکال دیا ہے۔محمد رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو دہائی دی کہ اسے گھر واپس دلایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو تین دن کے اندر محمد رفیق کی داد رسی کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ محمد رفیق کے بیٹے کے خلاف نئے ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے زمین اور گھروں پر قبضہ کی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیا اور ریونیو افسران کو قبضہ مافیا کے خلاف درخواستوں پر فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت احکامات جاری کررکھے ہیں،علی شہزاد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انقلابی اقدام ہے،ریونیو خدمات عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ضلع میں10 دیہی مرکز مال بھی فعال کر دئے ہیں،اب شہری اپنی جائیداد کی فرد ملکیت، ریونیو انتقا لات مرکز مال سے حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پبلک سروس ڈیلوری میں زبردست بہتری آئی ہے،ملتان ڈویژن میں 10ویں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نےتحصیل کونسل ملتان میں منعقد ریونیو عوامی خدمت کچہری کا دورہ کیا،انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے بارے متحرک ہے،گزشتہ9 کچہریوں میں 9707درخواستیں وصول ہوئیں جن میں9631 حل کی گئیں،76 درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے زیر التواء ہیں،
کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں،عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے،عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا گیا ہے جبکہ لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے اور اس پر توجہ دینا بہت ضروری ہے،افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر،سب رجسٹرار نوید احمد، کامران بخاری,تحصیلدار،قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں