9

15سال میں ملتان کیڈٹ کالج کی تعمیر شروع نہ ہو سکی، مزید 8کالجوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ملتان،ملتان میں اہم تعلیمی منصوبے حکومت کی توجہ کے منتظر ہیں،جن میں سب سے اہم کیڈٹ کالج ملتان کا منظوری کے باوجود چند سالوں سے تعمیر کا آغاز نہ ہونا شامل ہے،یہی نہیں جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید آٹھ کیڈٹ کالج سرائیکی وسیب کو دیئے جانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے،ملتان میں کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری 15 سال پہلے ہی ہوگئی تھی مگر آج تک یہ کیڈٹ کالج اپنی تعمیر شروع نہ کر سکا اس کے آغاز سے اس خطہ کو بے شمار کیڈٹ ملنے تھے،ملتان میں نا مکمل رہ جانے والے دیگر منصوبوں میں انجینئرنگ یونیورسٹی کو اراضی ملنے کے باوجود وہاں تعمیر کا آغاز نہ ہونا اور ٹیکنالوجی کالج کے چند کمروں سے نکال کر مکمل یونیورسٹی کا درجہ نہ ملنا ہے،ملتان میں ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی قائم ہونا تھی مگر بزدار سرکار اس کے قیام کو بھول گئی،شہر کا گورنمنٹ کامرس کالج کینٹ دربدر ہوا اور اسے عارضی جگہ گورنمنٹ سول لائنز کالج کچہری روڈ پر شفٹ کیا گیا اور اس کے لئے ابھی تک کوئی عمارت تلاش نہیں کی گئی ہے،ملتان کے بوائز کمپری ہنسو سکول کا ہاسٹل ختم کر دیا گیا کیونکہ اس ہاسٹل میں محکمہ تعلیم کے دفاتر بنا دئیے گئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کو سکول کے ہاسٹل کی بحالی کا کوئی خیال نہیں آیا ہے اور نہ ہی محکمہ تعلیم کے دفاتر کے لئے کوئی دوسری عمارت بنانے کی کوشس ہی نہیں کی جاسکی ہے اسی طرح ایمرسن یونیورسٹی کا ہاسٹل اقبال ہال ختم کرکے وہاں چھوٹا سا گرلز کالج بنا دیا گیا ہے جس سے طالبات بھی پریشان ہیں،سوئی گیس روڈ پر چند سال قبل گونمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کی خوبصورت عمارت میں نوازشریف زرعی یونیورسٹی بنا دی گئی اب جبکہ اس زرعی یونیورسٹی کی اپنی وسیع و عریض عمارات بن گئی ہیں مگر ہائر سیکنڈری سکول کو یہ عمارت ابھی تک واپس نہیں کی گئی ہے اور اس علاقے کے شہریوں کے بچوں کے لئے ہائر سیکنڈری سکول ہی موجود نہیں ہیں۔علی چوک دولت گیٹ پر موجود ایک چلتاسرکاری پرائمری سکول ترکی این جی او کے حوالے کر دیا گیا اس این جی او نے اپنا نجی سکول ہی بنایا مگر اس کی فیسیں بھاری کر دیں اب وہ ترکش سکول بھی بند ہوگیا ہے مگر اس میں وہ پرائمری سرکاری سکول واپس نہیں بنایا گیا ہے۔اس طرح تعلیمی منصوبے نہ صرف نامکمل ہیں بلکہ ختم کئے گئے منصوبے بھی بحال نہیں کئے جا سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں