10

16 دسمبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ہی کامیاب ہونگی،ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے خانیوال کی امیدوار پی پی 206 نورین نشاط ڈاہا سے ملاقات کی،ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ خانیوال کی خواتین ونگ کا وفد میں جنوبی پنجاب کی نائب صدر مریم بتو،سینئر نائب صدر زاہدہ،صدر کشور تصور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری زیب النساء،رفعت جیبیں،زرتاشیہ ودیگر خواتین ہمراہ تھیں ،اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ہی کامیاب ہونگی،اس موقع پر انہوں نے الیکشن مہم کے پلان کے بارے میں بتایا اور تمام خواتین کو امیدوار نورین ڈاہا کی بھر پور کمپین اورساتھ دینے کا کہا،اس موقع پر نورین ڈاہا نے ڈاکٹر روبینہ اختر کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے اختتام پرنورین نشاط ڈاہا کی فتح کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں