13

20 سال بعد جناح پارک پی ایچ اے کی تحویل میں آنے پر شجرکاری کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)20 سال بعد جناح پارک پی ایچ اے کی تحویل میں آنے پر پارک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا آغاز کردیا گیا،خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری کے تحت جناح پارک میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے شجرکاری کی،انہوں نے کہا کہ پارک میں 100 پلکن، پیپل، سکھ چین، شیریں کے تیار درخت لگائے گئے ہیں،پی ایچ اے کے زیر کنٹرول جناح پارک میں انقلابی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی،انہوں نے کہا کہ پارک کو ماڈل پارک بنا کر فیملی تفریحی پوائنٹ بنائیں گے،کمشنر نے پی ایچ اے کو پارک تحویل میں لینے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مٹی کا کشادہ واکنگ ٹریک، پارکنگ میں نئی ٹف ٹائلز لگائی جائیں۔اس موقع پر چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پارک میں تزین و آرائش کی بہت گنجائش موجود ہے۔پارک کو خوبصورت بناکر فری انٹری کر کے شہریوں کو تحفہ دیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ پی ایچ اے شہر میں گرین بیلٹس،چوکوں پارکوں کی تزین و آرائش بارے عملی اقدامات کررہی ہے۔شہر کو سر سبز اور خوبصورت بنانا پی ایچ اے کا عزم ہے۔بعدازاں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود, چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ،ڈی جی شفقت رضا نے پارک کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں