4

24 جنوری سے پولیو مہم کا آغاز،2991 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلع میں 3 روزہ قومی پولیو مہم کا 24 جنوری سے آغاز ہوگا،مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور محکمہ صحت کے حکام نے بھی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی،جبکہ ہسپتال،ڈسپینسری، بس، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر بھی ٹیمیں موجو رہیں گی،عامر کریم خان نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا ویکسینیشن بھی جاری رہے گی،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے پولیو کے خاتمے کیلئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت اور جدید طریقہ کار کے مطابق گھر گھر کے خلاف خصوصی مہم مورخہ چلائی جائے گی،محکمہ صحت کی جانب سے عوام سے درخواست ہے کہ پولیو کی اس خصوصی مہم مورخہ 24 28 تک اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور عمربھر کی معذوری سے نجات دلائیں اور اگر کسی وجہ سے قطرے پینے سے رہ جائے تو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مرکز یا قریبی مرکز صحت سے پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں