9

24 کنال پر محیط کارڈیالوجی سنٹر کے نئے بلاک کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائیگا،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ قومی تعمیر نو کے محکموں کا ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپا ہے،رواں مالی سال میں تمام منصوبوں کو انکی مقررہ لاگت میں ہر صورت مکمل کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارڈیالوجی سنٹر توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی کے زیر تعمیر بلاک پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ 24 کنال پر محیط کارڈیالوجی سنٹر کے نئے بلاک کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا اور ایمرجنسی وارڈ بھی شفٹ کیا جائے گا،کارڈیالوجی سنٹر کے توسیعی منصوبے پر1823 ملین کی لاگت آئے گی،جبکہ اس منصوبے میں او پی ڈی اور انڈور وارڈز بھی شامل ہونگے،عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا صحت کے شعبوں پر خصوصی فوکس ہے تمام منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں