12

3 ارب 71 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب کے 13 اضلاع  کے کمانڈ ایریا میں اضافہ کا منصوبہ جاری ہے،ترجمان محکمہ زراعت

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدام کی بدولت بارانی علاقوں میں کمانڈ ایریا کے اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے،وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت زرعی ترقی کیلئے 300 ارب روپے کے تاریخی منصوبوں  کے اس پیکج کے تحت 3 ارب 71 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب کے 13 اضلاع ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، راجن پور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور خوشاب میں 5 سال (2020،25) کے دوران سبسڈی پر480 بارشی پانی ذخیرہ کے تالاب بمعہ سولر سسٹم (60% سبسڈی)، 736 ڈگ ویل بمعہ سولر سسٹم (60% سبسڈی)، 500لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی  (250,000 روپے فی یونٹ سبسڈی)،600 غیر نہری کھالا جات /  ایریگیشن سکیم کی اصلاح (سبسڈی 300,000 روپے فی سکیم)فراہم کی جارہی ہے،اس کے علاوہ 6,383 ایکڑ پر پھلدار پودے لگانا،16,538 ایکڑ پر آئل سیڈ / دالیں اور 11,562 ایکڑپر چارہ جات کیلئے بیج پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے،خواہشمند کاشتکار مزید معلومات کیلئے مقامی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) /  اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) جبکہ پھلدار پودوں، تیلداراجناس / دالیں اور چارہ جات پر سبسڈی کے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) / اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں