19

5 اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اُجاگر کیا ہے، کشمیریوں کی ہر حوالے سے حمایت جاری رکھیں گے، پانچ اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں، عالمی برادری مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے، وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور اندازمیں اجاگر کیا، حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی،وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، سلامتی کونسل میں کئی مرتبہ مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، بھارت نے 5 اگست 2019 کو طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر میں آمرانہ اور جابرانہ اقدام اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں