5

6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب طفر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے،اس دن پاک فوج نے حملہ آور دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کردیا تھا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداءکی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی،ہمارے شہداءہمارے ہیروز ہیں،ہمیں ان پر فخر ہے،زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،ہم اپنے شہدائ، غازیوں اور انکی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں