10

9 اور 10محرم الحرام کو تمام روٹس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران مکمل متحرک ہونگے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے محرم الحرام پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ نے موثر اقدامات کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام تعمیراتی کام مکمل کرلئے گئے ہیں،جس سے تمام لائسنس ہولڈرز اور جلوس منتظمین مکمل مطمئن ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہر کے مخلتف حساس مقامات پر 180 سی سی ٹی وی کمیرے لگائے گئے ہیں،جہاں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی،کنٹرول روم میں واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام محکموں کے نمائندگان 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینگے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس دینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 9 اور 10محرم الحرام کے موقع پر تمام روٹس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران مکمل متحرک ہونگے،اور کسی بھی جانب سے امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کو تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں