11

9 نمبر چونگی پر گملے گرانے والے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان پی ایچ اے ملتان نے کہا ہے کہ ادارہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کوشاں ہے،گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں،کوئی بھی مہم عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، شہر میں مختلف مقامات پر لگائے گئے پودے، گملے اور خوبصورتی کی دوسری اشیاء کی حفا ظت کی ذمہ داری ادارے کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی عائد ہوتی ہے،اس لئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کی راہ میں حائل ہیں، ادارے نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے،عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں