اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر 50 پیسے مہنگا، 157 روپے 50 پیسے پر فروخت

کراچی: (پی این این اردو) ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے اضافے کے بعد 157 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کااضافہ ہوا. دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 108 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 38 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 157روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر 157 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور 108 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 82 کی سطح پر آگیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشیت کی بہتری کیلئے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کی ضرورت ہے، جب تک درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہو گی پاکستانی کرنسی پر دباو برقرار رہے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.