بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: (پی این این اردو) انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات جاری ہے، پاکستانی سفارتی عملہ بھی موجود ہے۔پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی۔

یاد رہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

Facebook Comments

Website Comments

  1. IT Support
    Reply

    Hey there! This is my first visit to your blog!
    We are a collection of volunteers and starting a new initiative in a community in the same niche.
    Your blog provided us beneficial information to work on. You have
    done a marvellous job!

POST A COMMENT.