ہمیں مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے، ترک صدر طیب اردوان

نیویارک: ( پی این این اردو ) ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں خونریزی کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ”نفرت انگیز گفتگو“ سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ترک صدر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں۔ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں۔

ترک صدر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.