افغانستان سے کپاس کی باقاعدہ درآمدات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد: ( پی این این اردو ) افغانستان سے کپاس کی باقاعدہ درآمدات کا آغاز ہوگیا، امریکا، برازیل، افریقا اور میکسیکوسے بھی 10 لاکھ بیلر درآمدات کے معاہدے طے پاگئے۔

 موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات کپاس کی فصل پر بری طرح نظر آرہے ہیں، جس کے باعث کاٹن کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکسٹائل ملرز نے اب تک 10 لاکھ بیلز درآمد کرنے کے معاہدے کرلئے ہیں۔

ان ممالک میں امریکا، برازیل، افریقہ اور میکسیکو شامل ہیں جبکہ افغانستان سے طور خم باڈر کے ذریعے ریکارڈ روئی درآمد ہونے کا امکان ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس کپاس کی فصل کا معیار اور فی ایکڑ پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے،، جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.