انگریزی نظام تعلیم نے معاشرے کو طبقات میں تقسیم کیا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (پی این این اردو)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی نظام تعلیم نے معاشرے کو طبقات میں تقسیم کیا، ایک ہی ملک میں تین طرح کے نصاب چل رہے ہیں۔

 دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا نبی کریمﷺ نے سب سے زیادہ زور حصول تعلیم پر دیا، مسلمانوں نےعلم سے ترقی کی، تلوار سے نہیں، تعلیم میں کمی مسلمانوں کے زوال کی وجہ بنی، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایک ہی ملک میں 3 تعلیمی نصاب چل رہے ہیں، نبی پاک ﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرو، چاہے چین جانا پڑے، علامہ اقبال نے پہلے مغربی فلسفےکو پڑھا، پاکستان ایک مقصد کے لیے بنا تھا، طلبا کو اقبالیات ضرور پڑھائیں، بچوں کو پڑھائیں ماضی میں مسلمانوں کے عروج کی وجہ کیا تھی ؟ ہماری کمزوری ہے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے۔

 عمران خان نے مزید کہا ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینل کے ذریعے مسلمانوں کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلام کی تاریخ سے نا واقف ہیں، ترکی نے اپنی تاریخ پر مبنی فلم بنائی ہے، ضروری ہے کہ ہم ایک قوم بنیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.