کراچی والوں کو گدھے کیساتھ ساتھ بلی کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

کراچی (پی این این اردو) اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ پانی کی کمی، لوڈشیڈنگ اور سیکیورٹی مسائل ہی کراچی والوں کیلئے سب سے بڑے ایشوز ہیں تو آپ غلط ہیں کیونکہ اب کراچی میں گدھے کیساتھ ساتھ بلی کے گوشت سے بنے تکے کباب فروخت ہونے کا انکشاف بھی ہو گیا ہے . لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوا اور دیگر شہر کے باسیوں نے لاہوریوں کا خوب مذاق اڑایا اور جب یہ معاملہ ٹھنڈا پڑا تو مینڈکوں کے معاملے نے سر اٹھا لیا

تاہم بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مینڈک کھانے کیلئے نہیں تھے اور نہ ہی کسی ہوٹل میں کبھی مینڈک کا گوشت بیچا گیا ہے .

لاہور کے بعد اب کراچی والوں کی باری آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی میں ایک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں گدھے اور بلی کے گوشت کے باربی کیو تیار کر کے فروخت کئے جا رہے تھے اور کراچی کے باسی بڑے شوق سے یہاں باربی کیو کھانے آتے تھے. ”ایسا ہے میرا کراچی“ نامی ایک فیس بک پیج نے ’ایٹون‘ نامی ایک ریسٹورنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کراچی میں گدھے اور بلی کا گوشت پکڑا گیا. ہاں بھائی! کس کس نے رول کا لطف اٹھایا ہے؟ سندھ فوڈ اتھارٹی کا ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع ایٹون باربی کیو اینڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر چھاپہ، غیر معاری اشیاءضبط کر لی گئیں.

Facebook Comments

POST A COMMENT.