شردھا کپور فلم ’’باغی تھری‘‘ میں دھماکے دار انٹری کیلئے تیار

ممبئی: (پئ این این اردو) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر ٹائیگر شروف کیساتھ جلوہ گر ہونگی، انہوں نے فلم ’’باغی تھری‘‘ میں دھماکے دار انٹری کی تیاری کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’باغی تھری‘‘ کی پوری ٹیم شردھا کپور کے ایک بار فلم کا حصہ بننے پر خوش ہے، ٹائیگر اور شردھا کی جوڑی کو فلم باغی کی وجہ سے بہت شہرت ملی۔

ساجد ناڈیا والا کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ شائقین شردھا اور ٹائیگر کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پُرجوش ہونگے۔ فلم باغی 2015 میں ریلیز کی گئی، پہلا سیکوئل گزشتہ سال بنا تھا جبکہ “باغی تھری” 6 مارچ 2020 کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.