بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد:(پی این این اردو ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہابھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے ،آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے، آپ نہیں ہم آپ کو سرپرائز دیں گے، کشمیری نوجوان نے بھارتی فورسز کو نشانہ بنایا، پاکستان نے اپنے طور پر واقعہ کی تحقیقات کیں، تحقیق کے بعد وزیراعظم نے پلوامہ واقعہ پر جواب دیا۔ اصل دہشتگردی بھارت نے کی جب مکتی بانی کے ذریعے حالات بگاڑے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کیخلاف سازشیں کی۔پاکستان میں جب بھی کوئی ایونٹ ہو بھارت میں ایسا واقعہ ہو جاتا ہے، بھارت نے اپنی ناکامیوں کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دی، ملک میں 8 اہم ایونٹس ہو رہے تھے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان پر تھے، کانفرنس ہو رہی تھی، پاکستان میں پی ایس ایل میچز ہونے ہیں، کرتارپور راہداری کی ڈویلپمنٹ پر ایک میٹنگ ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کلبھوشن کی صورت میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت موجود ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.