حکومت کا صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے پر غور

کراچی: (پی این این اردو) حکومت نے صنعتی شعبے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے پر غور شروع کر دیا، ظاہر کی جانے والی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔

حکومت نے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے پر غور شروع کر دیا، ٹیکس ایمنسٹی سیکم صنعتی شعبے کے لئے لائے جانے کا منصوبہ ہے جس کے تحت صنعتکار اپنے چھپے ہوئے اثاثوں کو ظاہر کر سکیں گے اور انہیں کوئی ٹیکس بھی ادا نہیں کرنا ہو گا۔ محض یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ ظاہر کی جانے والی رقم صنعتکار، اپنی پیداوار اور برآمدات میں اضافے یا توسیعی منصوبوں پر خرچ کریں گے۔

حکومت نے نئی ٹیکس سیکم کے لئے کاروباری حلقوں اور مختلف چیمبر سے تجاویز طلب کرلی ہیں، تمام سفارشات کی روشنی میں حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت ہر حال میں برآمدات میں اضافے کرکے تجارتی اور جاری کھاتوں کا خسارہ کم کرنا چاہتی ہے، اسی لئے مختلف طریقوں سے صنعتی پیداوار میں اضافے کی کوشش کر رہی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.